بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانپاکستانی طلبہ کو بہترین AI استعمال کا عالمی اعزاز

پاکستانی طلبہ کو بہترین AI استعمال کا عالمی اعزاز
پ

راولپنڈی(مشرق نامہ): فلپائن میں پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے 2025 ایشیا پیسفک (APAC) سلوشن چیلنج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین AI استعمال کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ عالمی ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) کی ٹیم GeoGemma نے 12 ممالک کی 750 سے زائد ٹیموں میں سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ مقابلے کے سرفہرست 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن، انڈونیشیا اور پاکستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

GeoGemma نے مصنوعی ذہانت (AI) اور سیٹلائٹ امیجری کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا جدید نظام تیار کیا ہے جو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے پیشگی وارننگ اور خطرے کا تجزیہ فراہم کرتا ہے۔ اس سسٹم میں Gemini API کے ذریعے AI کو مربوط کیا گیا ہے، جو جغرافیائی ڈیٹا کو بروئے کار لا کر زندگی بچانے میں معاون ہو سکتا ہے۔

اس ٹیم میں احمد اقبال، حنزلہ بن یونس، خلیل الرحمان، اور عبداللہ آصف شامل تھے۔ ٹیم کو قدرتی آفات سے نمٹنے میں جدید جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر سراہا گیا۔

اسی مقابلے میں پاکستان کی ایک اور ٹیم i+1 (NUCES-FAST) نے بھی فائنلسٹ کے طور پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے Gemini tools کی مدد سے ایک AI پر مبنی ڈاکیومنٹ کلاسیفائر تیار کیا، جو نیوروڈائیورجنٹ افراد کے لیے پیچیدہ متن کو زیادہ قابلِ فہم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس منصوبے کو علم تک رسائی اور شمولیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

پاکستان کی فلپائن میں سفیر ڈاکٹر آسیما ربانی نے دونوں ٹیموں کو اپنے سرکاری رہائش گاہ پر مدعو کر کے ان کی کامیابی کا جشن منایا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، اساتذہ، اور مقابلے کے منتظمین کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابیاں عالمی AI اور اختراعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین