بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیجنوبی غزہ میں القسام بریگیڈز کا صیہونی افواج پر حملہ

جنوبی غزہ میں القسام بریگیڈز کا صیہونی افواج پر حملہ
ج

(مشرق نامہ) حماس کے عسکری ونگ "عزالدین القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق اس حملے میں 105 ملی میٹر کا "الیاسین” میزائل استعمال کیا گیا۔ تاہم حملے کے نتیجے میں ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں کی تفصیل واضح نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی غزہ میں ہونے والے ایک حملے میں سات صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، جو مارچ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد اسرائیلی فوج کے لیے سب سے ہلاکت خیز دن ثابت ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ اہلکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی بکتر بند گاڑی میں نصب دھماکا خیز آلہ پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین