بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستاندشمن خودمختاری کو چیلنج کرے گا تو انجام کا خود ذمے دار...

دشمن خودمختاری کو چیلنج کرے گا تو انجام کا خود ذمے دار ہوگا: عاصم منیر
د

کراچی (مشرق نامہ): آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرے گا تو وہ اپنے اقدام کے نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ دشمن (بھارت) مسلسل متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت اور جعلی اسٹریٹجک حیثیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ماضی میں دہشت گردی کے بہانے پاکستان پر دو بار حملہ کر چکا ہے، لیکن ہر بار پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دے کر خطے کو بڑے تنازعے سے بچایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان صبر و تحمل کے ساتھ امن کو ترجیح دیتا ہے، مگر اگر کوئی ہماری خودمختاری کو آزمائے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے اور دشمن کی تمام سازشوں کے باوجود ملک ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

خطاب میں آرمی چیف نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اللہ پر یقین، صبر اور حوصلے کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین