بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانژوب: پکنک منانے آئی فیملی سیلاب کی زد میں، 4 خواتین جاں...

ژوب: پکنک منانے آئی فیملی سیلاب کی زد میں، 4 خواتین جاں بحق
ژ

ژوب / ہرنائی (مشرق نامہ) : خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان بھی شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ گیا ہے۔ ژوب کے علاقے سلیازہ میں پکنک منانے کے لیے آنے والا ملتان کا ایک خاندان آبی ریلے کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

ادھر ہرنائی کے علاقے کھوسٹ اور پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش کے باعث زرد آلو کے مقام پر کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا آیا، جس میں 3 افراد پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہرنائی، ژوب، قلات، سوراب، مستونگ اور کوئٹہ میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث صورتحال تشویشناک ہے، اور انتظامیہ نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث مزید سیلابی ریلے آنے کا خطرہ ہے، اور امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین