چائنا (مشرق نامہ) فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ چائنا میڈیکل ڈیوائس سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025) کے مطابق چین میں طبی آلات کی صنعت نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا۔ سال 2024 میں چین کی میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری کا حجم 1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ملک میں میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کا کل رقبہ 23.58 ملین مربع میٹر ہے، جبکہ طبی آلات کی نقل و حمل کے لیے مخصوص گاڑیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید یہ کہ مئی 2025 تک مجموعی طور پر 353 جدید طبی آلات کو سرکاری منظوری دی گئی، جو 2024 کے مقابلے میں 37 کی نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

