بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانبلوچستان: اقلیتی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری

بلوچستان: اقلیتی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری
ب

کوئٹہ، 23 جون (اے پی پی): الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی اور ریٹرننگ آفیسر/پریذائیڈنگ آفیسر منصور علی شاہ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ رولز 2013 کے تحت یونین کونسل کی اقلیتی/غیر مسلم مخصوص نشستوں پر انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 24 جون سے 27 جون 2025 تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ اس کے بعد 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ 3 اگست 2025 کو منعقد ہوگی، جس میں یونین کونسلز 1، 2، 3، 4، 5، 6، 8 اور 11 کے پہلے سے منتخب عوامی نمائندے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر نئے ممبران کا انتخاب کریں گے۔

یہ انتخاب بلدیاتی اداروں میں اقلیتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ خالی نشستوں کو پُر کیا جا سکے اور مقامی حکومت کا نظام مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین