بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کی راست نظام پورے ملک میں نافذ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی راست نظام پورے ملک میں نافذ کرنے کی ہدایت
و

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: راست نظام پورے ملک میں نافذ کرنے کی ہدایت، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد، 23 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام "راست” کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں نافذ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف معیشت کے قیام کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام نہایت اہم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ترقی یافتہ اور کامیاب معیشتیں کیش لیس نظام کو ترجیح دے رہی ہیں۔

پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے موضوع پر ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کے لیے تین خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت دی:

  1. ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی
  2. ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی
  3. گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی

یہ کمیٹیاں ڈیجیٹل نظام سے متعلق عوامی آگاہی، کاروباری و حکومتی ادائیگیوں میں سہولت، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، اور قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی تیاری جیسے پہلوؤں پر سفارشات دیں گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ:

  • ڈیجیٹل ادائیگی کو عوام کے لیے نقد ادائیگی کے مقابلے میں آسان اور سستی بنایا جائے۔
  • جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط کیا جائے۔
  • بینکاری نظام کے تحت موجود رقوم کو سرکاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لایا جائے۔
  • سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان تمام لین دین کو کیش لیس بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ:

  • اس وقت "راست” نظام سے 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔
  • وفاقی حکومت کی تمام مالی ادائیگیاں "راست” کے ذریعے ہو رہی ہیں۔
  • نظام کو مرحلہ وار صوبوں میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے۔
  • فنٹیک اس پورے ایکو سسٹم کی ایک اہم کڑی ہے۔
  • پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے، اور کیش لیس معیشت کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
  • وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر مصدق ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین