بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا دمشق کے چرچ پر خودکش حملے کی شدید مذمت: دفتر...

پاکستان کا دمشق کے چرچ پر خودکش حملے کی شدید مذمت: دفتر خارجہ
پ

اسلام آباد: پاکستان کی دمشق میں چرچ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے دویلہ میں واقع مار ایلیاس چرچ پر 22 جون 2025 کو ہونے والے خوفناک خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا:”پاکستان شام کے دارالحکومت دمشق کے دویلہ محلے میں مار ایلیاس چرچ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔”

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

یہ حملہ دمشق میں بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد پہلا بڑا خودکش واقعہ ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا، جو پہلے چرچ میں داخل ہوا، فائرنگ کی، اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پاکستان نے اس سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین