ایران نے حالیہ میزائل حملے میں "خیبر شکن” نامی بیلسٹک میزائل، جسے خرمشہر-4 بھی کہا جاتا ہے، استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس ایرانی میزائل کے حوالے سے چند اہم معلومات درج ذیل ہیں:
خیبر شکن ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، جسے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے تیار کیا ہے۔
یہ میزائل 2022 میں منظر عام پر آیا اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایران کے تمام بیلسٹک میزائلوں میں سب سے زیادہ وزنی وار ہیڈ (payload) لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کی حدِ مار تقریباً 1,450 کلومیٹر (900 میل) بتائی جاتی ہے۔
"خرمشہر-4” کا نام جنوبی ایران کے اُس شہر کے نام پر رکھا گیا ہے جو 1980 کی دہائی میں ایران-عراق جنگ کے دوران شدید لڑائی کا مرکز رہا تھا۔

