دانشگاه (نیوز ڈیسک) روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی "بھاری اکثریت” اسرائیل اور امریکہ کے اقدامات کے خلاف ہے۔
اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں میدویدیف نے کہا کہ ٹرمپ، جو ایک ‘امن کے داعی’ کے طور پر آئے تھے، انہوں نے امریکہ کے لیے ایک نئی جنگ شروع کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک نئے تنازعے میں الجھ چکا ہے، جس کے زمینی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔ اس طرح کی کامیابیوں کے ساتھ، ٹرمپ کو نوبل امن انعام جیتنے کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

