بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیمیزائل حملے کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن کی گونج

میزائل حملے کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن کی گونج
م

تل ابیب میں سائرن، میزائل حملہ یمن سے کیا گیا، ایران کا مؤقف

تل ابیب اور آس پاس کے علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد ایک میزائل کو اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں میں مار گرایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جب کہ آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، صبح 3 بجے (مقامی وقت) ایرانی سرزمین سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف کئی میزائل داغے گئے۔ حکام نے فوراً آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جانے اور مزید ہدایات تک وہیں رہنے کا حکم دیا۔

تاہم ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے وضاحت کی کہ یہ میزائل حملہ ایران سے نہیں بلکہ یمن سے کیا گیا تھا۔ ارنا کے مطابق حملے کی 21ویں لہر انجام نہیں دی گئی، اور جو کارروائی چند منٹ قبل کی گئی وہ یمن سے کی گئی تھی۔

ادھر اسرائیلی طیاروں نے رات گئے تہران میں متعدد مقامات پر بمباری کی، جس کے بعد ایران کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا۔ حملے میں تہران کے مشرق، مغرب اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں پرچین، شیراز اور باغستان شامل ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کرمانشاہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک خاتون اور اس کا 6 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ایران کی فضائی کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایرو اسپیس کاروائیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد صیہونی ریاست کو سکون نصیب نہیں ہوگا۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ ہر جارحیت کے بعد ایرانی عوام میں اتحاد اور جذبہ مزید بڑھتا ہے، اور بسیج میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں بڑھ رہی ہیں، جو ایرانی عوام کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین