بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان ایران کے ساتھ ہے، خواجہ آصف

پاکستان ایران کے ساتھ ہے، خواجہ آصف
پ

اسلام آباد، 22 جون (اے پی پی) – وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں ایک بڑی جنگ کے خدشات حقیقت بن سکتے ہیں، لہٰذا فوری طور پر جنگ بندی اور دشمنی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ بحران نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو نئی جہت دی ہے اور دونوں برادر ممالک کے باہمی روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو خطے کے امن کے لیے مسلسل خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن کا تصور بذاتِ خود ایک تضاد ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کی ناقابلِ شکست حیثیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے اور غزہ کے عوام نے اپنی بے مثال استقامت سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بمباری سے مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ بھارت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو عالمی اثر و رسوخ کا حامل سمجھتا ہے لیکن امریکہ کی ثالثی کو مسترد کرنا اس کی سفارتی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی فوجی و سفارتی برتری کے دعوے حقیقت میں صرف فسانے ثابت ہوئے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین