بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کا پی این ایس سی بیڑے میں توسیع کا حکم، 4...

وزیراعظم کا پی این ایس سی بیڑے میں توسیع کا حکم، 4 ارب ڈالر سالانہ بچت کا ہدف
و

وزیراعظم کا پی این ایس سی کیلئے دو ہفتوں میں بزنس پلان طلب، 4 ارب ڈالر سالانہ بچت کا ہدف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں میں ایک جامع بزنس پلان پیش کریں جس میں قومی خزانے پر 4 ارب ڈالر سالانہ بوجھ کم کرنے کی حکمتِ عملی شامل ہو۔

وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں توسیع کے لیے لیز پر بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس اس وقت مختلف اقسام کے 10 جہاز موجود ہیں جن کی مجموعی مال برداری کی صلاحیت 7,24,643 ٹن ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین