کثیر جہتی سائبر حملہ: اسرائیل کا اندرونی رابطہ نظام تباہ، 50 ٹیرا بائٹ اہم ڈیٹا چوری
تہران (تسنیم):
صہیونی مخالف ہیکنگ گروپ سائبر سپورٹ فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک کثیر جہتی سائبر آپریشن کے ذریعے اسرائیلی حکومت کے اندرونی مواصلاتی (کمیونیکیشن) نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
یہ اعلان جمعرات کو اس گروپ کی ٹیلیگرام چینل پر جاری ایک تفصیلی بیان میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا:
اس کثیر جہتی حملے میں، مجرمانہ صہیونی فوج سے جڑے مواصلاتی نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی گئی۔
گروپ کے مطابق اس حملے میں درج ذیل اہداف کو نشانہ بنایا گیا:
- سیٹلائٹ مواصلات نظام جیسے Gilat اور Spacecom، اور ان سے منسلک کنٹرول و مانیٹرنگ اسٹیشنز (Amos، Dror-1، Ofek سیٹلائٹس)
- فوجی نظاموں کے مواصلاتی نیٹ ورکس (حملہ آور اور دفاعی دونوں)
- جاسوسی اور نگرانی کے نیٹ ورکس
- Elbit، Rafael اور IAI (Israel Aerospace Industries) جیسی کمپنیوں سے جڑے نیٹ ورکس
- اہم انفراسٹرکچر (پانی، گیس، بجلی) کے کنٹرول و مواصلاتی نیٹ ورکس
- قومی نیٹ ورک اور حکومتی مواصلاتی نظام
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بڑے آپریشن میں اسرائیل کا 50 ٹیرا بائٹ سے زائد حساس ڈیٹا نکالا گیا اور اس کی سٹوریج ڈیوائسز اور سیٹلائٹ نیٹ ورک کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
صہیونی آبادکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے گروپ نے کہا:
تمہاری حکومت کے تکبر کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ اب تم کسی بھی مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی نہیں رکھتے۔ آج تمہیں سمجھ آئے گا کہ ‘ڈیوڈز سلنگ’ اور ‘ایرو’ جیسے سسٹمز کیوں ناکام ہوئے، اور کیوں وہ میزائلوں اور ڈرونز کو نہ روک سکے۔ تمہارے کروڑوں ڈالر کے سسٹمز اب قابلِ بھروسا نہیں رہے۔ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے۔
گروپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامی اُمّت کی حمایت میں اسرائیل کو مکمل سائبر محاصرے میں لے آئے گا۔
بیان کے آخر میں کہا گیا:
صہیونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع ہونے والا ہے، لہٰذا قابض حکومت سے جڑے تمام اہم انفراسٹرکچرز ہمارے جائز اہداف ہوں گے۔

