بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیاسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت
ا

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 21 تا 22 جون 2025 کو ترکی میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

اجلاس کے عمومی سیشن میں سینیٹر ڈار جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی صورتحال، اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ڈپٹی وزیراعظم فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیں گے اور عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ وہ غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وہ اسلاموفوبیا، انتہاپسندی، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر متحدہ کوششوں کی اپیل بھی کریں گے، جنہیں وہ عالمی ہم آہنگی اور استحکام کے لیے سنگین خطرات قرار دیتے ہیں۔

سینیٹر ڈار او آئی سی کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی گہری وابستگی کو دہراتے ہوئے مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے پاکستانی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔

سرکاری اجلاس سے قبل سینیٹر ڈار ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو مسلم دنیا کے لیے ان کی قیادت اور خدمات کے اعتراف میں "او آئی سی یوتھ فورم گرینڈ یوتھ ایوارڈ” سے نوازا جائے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین