امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے لان پر صحافیوں سے گفتگو کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے قریب پہنچ گیا ہے، تو ٹرمپ نے جواب دیا:میں یہ نہیں کہہ سکتا… آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ میں اس سوال کا جواب دوں گا؟
انہوں نے مزید کہا:آپ نہیں جانتے کہ میں ایسا کروں گا بھی یا نہیں۔ میں کر بھی سکتا ہوں، اور نہیں بھی۔ کسی کو نہیں پتا میں کیا کروں گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا:میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایران کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اور وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا، ‘پہلے کیوں نہیں مذاکرات کیے؟ یہ ساری موت و تباہی کیوں؟’ میں نے ان سے کہا، ‘دو ہفتے پہلے بات کر لیتے، سب ٹھیک ہو جاتا، تمہارے پاس ایک ملک ہوتا۔

