ٹرمپ کا مزید بیان:انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے ان سے رابطہ کیا اور وائٹ ہاؤس آنے کی تجویز دی۔
کسی قسم کا ثبوت دیے بغیر، ٹرمپ نے کہا کہ ایران مکمل طور پر بے دفاع ہے، ان کے پاس کوئی فضائی دفاع موجود نہیں۔
تنازع کو انتہائی احمقانہ قرار دیتے ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو بلا شرط ہتھیار ڈالنے کی دھمکی کا مطلب ہے کہ وہ مکمل طور پر جھک جائے، اور پھر ہم ایران میں موجود تمام ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیں۔
انہوں نے کہا:چالیس سال سے وہ ‘امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد’ اور ہر اس ملک کو مردہ باد کہتے آ رہے ہیں جسے وہ ناپسند کرتے ہیں۔ وہ بدمعاش تھے، اسکول کے میدان کے بدمعاش۔ لیکن اب وہ بدمعاش نہیں رہے، مگر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔”
آخر میں انہوں نے کہا:میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم جیت گئے، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ہم نے زبردست پیش رفت کی ہے۔ دیکھتے ہیں۔ اگلا ہفتہ بہت اہم ہو سکتا ہے، شاید ایک ہفتے سے بھی کم میں کچھ ہو جائے۔

