ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایک حاملہ خاتون، جو چند ہی ہفتوں میں بچے کو جنم دینے والی تھیں، نجف آباد میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، اور حملے میں خاتون کے شوہر سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل تھے جن کی عمریں 10 اور 13 سال تھیں۔

