دانشگاه (نیوز ڈیسک) اسلام آباد : رواں مالی سال 2023-24 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران آئی ٹی اور دیگر ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 7.648 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل ہونے والے 7.046 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
ماہانہ کارکردگی
مئی 2024 کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 329 ملین ڈالر رہا، جو اپریل 2024 کے 317 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد زائد ہے۔ تاہم، سالانہ بنیاد پر مئی 2023 کے 332 ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ حجم 1 فیصد کم رہا۔

