بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیایران: اسرائیل پر حملے محض وارننگ، تادیبی کارروائیاں باقی

ایران: اسرائیل پر حملے محض وارننگ، تادیبی کارروائیاں باقی
ا

ایران کی مسلح افواج کے نئے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک ٹی وی پیغام میں کہا کہ جمعہ کے بعد سے اب تک کیے گئے حملے محض وارننگ تھے، جبکہ اصل انتقامی کارروائیاں بہت جلد عمل میں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فوجی مقاصد کا بہانہ بنا کر حالیہ دنوں میں ایرانی عوام، خاص طور پر خواتین، بچوں اور بزرگوں پر حملے کیے، جو کھلی جارحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ غزہ اور لبنان میں 300 کے قریب صحافیوں کو قتل کرنے کے بعد، اب ایران کے سرکاری میڈیا (IRIB) پر بھی حملہ کیا گیا تاکہ سچ کی آواز کو دبایا جا سکے۔

جنرل موسوی نے کہا: ایران کی عظیم قوم نے کبھی کسی جارحیت کے آگے سر نہیں جھکایا، اور یہ صیہونی حکومت کو اس کے جرائم کی قیمت چکائے گی، ان شاءاللہ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید ہونے والے سائنسدانوں اور کمانڈروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی، اور ان کا بدلہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعے سے اب تک ایرانی فضائیہ، فضائی دفاع، فوج، پاسدارانِ انقلاب، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور وزارتِ دفاع باہمی تعاون سے دشمن کے حساس اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کاری ضربیں لگا چکے ہیں۔

تاہم، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تمام کارروائیاں صرف وارننگ کے طور پر کی گئی تھیں، اصل تادیبی حملے ابھی باقی ہیں اور جلد کیے جائیں گے۔انہوں نے مقبوضہ علاقوں، خاص طور پر تل ابیب اور حیفہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر علاقے چھوڑ دیں، تاکہ وہ نیتن یاہو کی حیوانی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھیں۔

آخر میں جنرل موسوی نے کہا: دنیا کی آزاد اقوام یقین رکھیں کہ ایران کی عظیم قوم اپنی مسلح افواج کی قیادت میں شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لے گی، ان شاءاللہ۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین