بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیپاک چین صنعتی ٹیکنالوجی کا 5 سالہ معاہدہ

پاک چین صنعتی ٹیکنالوجی کا 5 سالہ معاہدہ
پ

دانشگاه (نیوز ڈیسک)اسلام آباد/بیجنگ :
پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر پانچ سالہ ٹیکنالوجی اور مہارت کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے ہونے والی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کے تحت پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے مابین اشتراک عمل کو باضابطہ شکل دی گئی۔

معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان کی جوتا سازی، چمڑا سازی اور ملبوسات کی صنعتوں میں جدید چینی مشینری کا استعمال متعارف کرانا ہے تاکہ پیداوار، معیار اور مسابقت میں بہتری لائی جا سکے۔

پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے چین میں منعقدہ عالمی صنعتی نمائش “جسما” میں پاکستان کی نمائندگی کی اور معاہدے کو پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے ایک "تاریخی سنگ میل” قرار دیا، جس سے مختلف صنعتوں کو طویل المدتی فوائد حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی۔

اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون، صنعتی ترقی، اور باہمی تربیتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حاصل ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کی منتقلی کو پاکستانی لیبر مارکیٹ میں بہتری اور ہنرمندی کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ تصور کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف مقامی صنعتوں کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین