بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیجنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45 فلسطینی شہید
ج

دانشگاه (نیوز ڈیسک) خان یونس: اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الطحلیہ چوراہے پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے کم از کم 45 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق،
"ناصر میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت اور آپریشن تھیٹر زخمیوں اور شہدا کی بڑی تعداد کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔”

یہ قتل عام ان امدادی مراکز پر پیش آیا جو "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” کے تحت قائم کیے گئے ہیں، جسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان مراکز کو اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ علاقوں میں چلایا جا رہا ہے، جنہیں ناقدین "انسانی ذبح خانے” قرار دے چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل کے جنگی طریقے اور ہتھکنڈے فلسطینیوں پر ناقابلِ تصور اور دل دہلا دینے والے مصائب مسلط کر رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی افواج کے بیس ماہ سے جاری حملوں میں اب تک کم از کم 55,362 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین