بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیایران کا اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنیوالوں کو فوری سزا دینے کا اعلان

ایران کا اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنیوالوں کو فوری سزا دینے کا اعلان
ا

دانشگاه (نیوز ڈیسک) تہران:
ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے کام کرنے والے مبینہ جاسوسوں اور ایجنٹوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کو دیے گئے بیان میں کہا:
"ان افراد کے خلاف، جنہیں حالیہ دنوں میں جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، فوری طور پر مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں، اور ان کے گھناؤنے جرائم کی پاداش میں انہیں انتہائی کم وقت میں سزا دی جائے گی۔”

اس سے قبل ایران متعدد افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے کے شبے میں گرفتار کر چکا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق، ان میں سے ایک شخص کو پیر کے روز ایران کے دشمنوں کو حساس اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پھانسی دی جا چکی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین