دانشگاه (نیوز ڈیسک) تہران: ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایک نئی اور زیادہ طاقتور لہر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فوج کے بری فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ
"مسلح افواج، خصوصاً زمینی فوج، نے جدید اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ شدید حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے، جو آنے والے چند گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرے گی۔”
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدید ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور خطے میں ممکنہ طور پر ایک وسیع جنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

