دانشگاه (نیوز ڈیسک) بیجنگ:
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو مزید بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیزی سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا:
"شعلوں کو ہوا دینا، تیل چھڑکنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار نہیں کرے گا بلکہ اس تنازعے کو مزید شدت اور وسعت دے گا۔”
یہ بیان ٹرمپ کی اس تنبیہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تہران کے شہریوں کو "فوری انخلا” کا مشورہ دیا تھا، جسے چین نے خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

