حقوقی تنظیم "انتصاف فار ویمن اینڈ چائلڈرن رائٹس” نے تہران میں ایرانی نشریاتی ادارے کے صدر دفتر پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صحافی شہید اور زخمی ہوئے۔ تنظیم نے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا، کیونکہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کو جنگ کے دوران خصوصی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ آزادی اظہار پر حملہ اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، جو اسرائیلی قابض قوت کی جانب سے جاری نسل کشی کا تسلسل ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، مسلم و عرب ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں اور اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

