بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیایران کے میڈیا پر حملہ، اسرائیل کی IRIB عمارت پر بمباری

ایران کے میڈیا پر حملہ، اسرائیل کی IRIB عمارت پر بمباری
ا

صہیونی حکومت نے پیر کے روز ایران کے خلاف ایک اور جنگی اقدام کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کی ایک مرکزی عمارت کو نشانہ بنایا، جو تہران میں واقع ہے۔ حملے میں کم از کم چار بم استعمال کیے گئے، جنہوں نے IRIB کے نیوز ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں براہ راست نشریات جاری تھیں۔

پہلے دھماکے کے دوران، جب عمارت لرز رہی تھی، نیوز اینکر سحر امامی نے بہادری سے نشریات جاری رکھیں اور "اللہ اکبر” کا نعرہ لگا کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ دوسرے دھماکے کے بعد اسٹوڈیو دھوئیں اور گرد سے بھر گیا، جس کے باعث انہیں عارضی طور پر نشریات روکنا پڑیں، تاہم وہ جلد ہی واپس آئیں اور اپنے تجربے کو قوم سے شیئر کیا۔ انہوں نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے پُرعزم انداز میں کہا:اگر میں مر بھی جاؤں تو میرے بعد اور لوگ آئیں گے جو تمہارے جرائم کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔

ابھی تک جانی نقصان کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی، تاہم ذرائع کے مطابق متعدد صحافی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت جنگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس حملے کو ایک جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر لکھا:دنیا دیکھ رہی ہے، لائیو نشریات کے دوران ایران کے قومی میڈیا IRIB کے دفتر پر حملہ ایک سنگین جنگی جرم ہے۔

اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) نے بھی اس بمباری کو غیر انسانی، مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدام قرار دے کر سخت مذمت کی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:جب اسرائیل غزہ میں تقریباً 200 صحافیوں کو سزا کے بغیر قتل کر چکا ہے، تو اسے اب خطے کے دوسرے میڈیا اداروں کو نشانہ بنانے کا بھی حوصلہ ملا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حکومت نے 250 سے زائد فلسطینی صحافیوں کو غزہ میں شہید کیا ہے۔ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں پر جمعہ کی صبح کیے گئے اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر فوجی افسران، نیوکلیئر سائنسدانوں، خواتین اور بچوں سمیت کئی عام شہری شہید ہوئے تھے۔

اس کے جواب میں ایران نے جمعے کی رات اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو بھی ’سچا وعدہ III‘ کے تحت جوابی کارروائیاں جاری رہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین