بدھ, اپریل 8, 2026
ہومبین الاقوامی"اپنی جانیں بچانے کے لیے مقبوضہ زمین چھوڑ دیں": ایران کی قابض...

"اپنی جانیں بچانے کے لیے مقبوضہ زمین چھوڑ دیں”: ایران کی قابض علاقوں میں موجود صہیونی آبادکاروں کو وارننگ
&

دانشگاه (نیوز ڈیسک) تہران : ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود اسرائیلی آبادکاروں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ ایران عنقریب پورے مقبوضہ خطے پر وسیع پیمانے پر جوابی حملے کرنے والا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کرنل رضا سیاد نے اتوار کے روز سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ

مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ دیں۔ اپنی جان بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آپ اس غصب شدہ زمین سے نکل جائیں۔

انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کو "مایوس، کرپٹ اور مجرم” قرار دیتے ہوئے اس کی حالیہ فوجی جارحیت کو "ناکام” قرار دیا۔

تمام مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

کرنل سیاد کا کہنا تھا کہ ایران کا جوابی ردعمل پورے مقبوضہ فلسطین پر پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس اسرائیلی زیرِقبضہ علاقوں میں موجود حساس تنصیبات کی ایک "مکمل انٹیلیجنس بینک” موجود ہے، اور یہاں تک کہ زیرِ زمین پناہ گاہیں بھی آپ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "صہیونی حکومت عام آبادکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے”، اور "اس مجرمانہ حکومت کی پالیسیوں نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔”

صہیونی مجرم حکومت، خصوصاً اس کا مجرم وزیرِاعظم، اپنے اور اپنے خاندان کے مفادات کے لیے ایسی مجرمانہ کارروائیوں کا آغاز کر چکا ہے، جو شکست و ندامت کے سوا کسی نتیجے پر ختم نہیں ہوں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی تنبیہات کو نظرانداز کیا گیا تو مقبوضہ علاقوں میں موجود افراد کے لیے "مزید خطرناک دن” آئیں گے۔

آپریشن "ٹرو پرامس III” کے تحت نئے حملے

کرنل سیاد کے بیان سے قبل اتوار کی سہ پہر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے آپریشن "ٹرو پرامس III” کے تحت میزائلوں اور ڈرونز سے نئی لہر کے حملے شروع کیے۔

یہ حملے بالائی و زیریں الجلیل، حیفہ، افولا اور ناصرت میں بڑے دھماکوں کا سبب بنے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جمعہ کے روز اسرائیلی حملے کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں، جس میں سینئر ایرانی فوجی کمانڈرز، جوہری سائنس دانوں، خواتین اور بچوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے تھے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین