پاکستان اور بلغاریہ کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل — دفتر خارجہ کی جانب سے مبارکباد
اسلام آباد: پاکستان نے گزشتہ روز بلغاریہ کی قیادت اور عوام کو پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے اس موقع پر کہا:یہ خاص موقع ہماری دونوں اقوام کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستانہ اور پائیدار تعلقات کی علامت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع کی مناسبت سے پاکستان اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا جن میں باہمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔
ترجمان کے مطابق، ان پیغامات میں دونوں ممالک نے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

