بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیپاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ

پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ
پ

اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے ایندھن کی تیاری کے مراکز اور توانائی کی فراہمی کی لائنوں کو میزائلوں اور ڈرونز کی زبردست بارش کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

IRGC کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے ایک نشریاتی بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے جواب میں جاری مشترکہ جوابی کارروائی "سچے وعدے III” کے تحت جنگی طیاروں کے ایندھن بنانے والی تنصیبات اور توانائی مراکز پر بڑی تعداد میں ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو ایرانی مسلح افواج کی کارروائیاں "زیادہ شدت اور بڑے پیمانے” پر جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس ڈیفنس فورس، جو ملک کے متحدہ کمانڈ نیٹ ورک اور مشترکہ فضائی دفاعی مرکز کے تحت کام کر رہی ہے، نے تین اسرائیلی کروز میزائل، دس ڈرونز اور درجنوں دشمن کے چھوٹے ڈرون کامیابی سے تباہ کیے۔

ہفتہ کی شب، IRGC نے صیہونی حکومت کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کی ایک نئی اور شدید لہر چلائی، جو جوابی آپریشن "سچے وعدے III” کے ابتدائی مرحلے کے بعد شروع کی گئی، جس کا آغاز جمعے کو ہوا تھا۔

آپریشن کے تازہ مرحلے کا آغاز ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:45 پر ہوا، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بے مثال جوابی کارروائی "یا علی ابن ابی طالب” کے کوڈنام سے کی جا رہی ہے، جو ہفتے کے روز منائے جانے والے مقدس موقع "عیدِ غدیر” کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

"آپریشن سچے وعدے III” کے اس نئے مرحلے کا مرکزی ہدف مقبوضہ بندرگاہی شہر حیفا اور اس کے آس پاس کے علاقے ہیں، جہاں صیہونی حکومت کے کئی اہم فوجی اور صنعتی مراکز قائم ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حملے میں اسرائیل کی اہم فوجی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تیل صاف کرنے والے کارخانے (ریفائنریز) اور بجلی کی ترسیلی لائنیں شامل ہیں۔

تصاویر میں حیفا کے آئل ریفائنری پر ایک بڑے شعلے کو آسمان تک بلند ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ سیاہ دھوئیں کے بادل فضاء میں پھیلتے دکھائی دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس دھوئیں میں ممکنہ طور پر زہریلی کیمیکل گیسیں بھی شامل ہیں۔

کچھ علاقائی میڈیا رپورٹس نے ہفتے کی رات IRGC کے اس حملے کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر کیا گیا "تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ” قرار دیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین