پیر, جولائی 7, 2025
ہومپاکستانچار ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹس مقرر

چار ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹس مقرر
چ

اسلام آباد(مشرق نامہ): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چاروں صوبائی ہائی کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے نئے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، اور جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کچھ ارکان کی جانب سے آئینی اعتراضات بھی اٹھائے گئے، جن میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سمیت دیگر ممبران نے 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے کی ضرورت پر زور دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران خان ملاخیل نے اجلاس سے قبل جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر سابق جج کی مستقل رکنیت پر اعتراض کیا، جسے آئین کی شق 175A(5) کی مبینہ خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے بالآخر اکثریتی رائے سے تمام نامزدگیاں منظور کر لیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین