پیر, جولائی 7, 2025
ہومبین الاقوامیوزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپین سفیر کی دوطرفہ تعلقات و تجارتی تعاون پر...

وزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپین سفیر کی دوطرفہ تعلقات و تجارتی تعاون پر گفتگو
و

وزیراعلیٰ سندھ [مشرقی نامہ]

سید مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپین سفیر نے سندھ میں سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں اور ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً شاہراہِ بھٹو کی تعمیر کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے زرعی شعبے میں بالخصوص کپاس کے ہائبرڈ بیج پر تحقیق و ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سفیر نے وزیراعلیٰ کو ایتھوپیا کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا اور جلد دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت، ثقافتی روابط، اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین