پیر, جولائی 7, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کا ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین نظام نافذ کرنے کا...

وزیراعظم کا ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین نظام نافذ کرنے کا حکم
و

اسلام آباد(مشرق نامہ)ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین کا نظام فوری نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ شفاف معیشت کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے شہریوں اور کاروباری طبقے کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے اور عوام میں ڈیجیٹل نظام کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، گورنمنٹ پیمنٹس، اور ڈیجیٹل پیمنٹس انویشن شامل ہیں۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے لیے آسان ڈیجیٹل ادائیگی نظام لانے کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکومت کا ہدف ہے کہ موبائل ایپ صارفین کی تعداد 9.5 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ، جبکہ QR کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کی جائے۔ وزیراعظم نے ان تمام اہداف کو دوگنا کرنے کی ہدایت کی۔
مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے 15.5 ارب روپے کے محصولات جمع ہو چکے ہیں اور ای اسٹامپنگ، وائی فائی سہولیات، اور ڈیجیٹل شناختی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت)

وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادِ پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں عزم ظاہر کیا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پہنچانا لازم ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پولیو ورکرز کی قربانیوں کو سراہا اور ان کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔
انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، اور دیگر بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کی انسداد پولیو مہم میں تعاون کر رہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے لیے مخصوص پولیو مہمات بنائی گئی ہیں، اور صرف بچوں ہی نہیں بلکہ ماحولیاتی سطح پر بھی وائرس کے خاتمے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین