پیر, جولائی 7, 2025
ہومپاکستاناے آئی کولنگ پینٹ اے سی کا متبادل ہو سکتا ہے، ماہرین

اے آئی کولنگ پینٹ اے سی کا متبادل ہو سکتا ہے، ماہرین
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) ماحولیاتی تبدیلی اور شہری علاقوں میں شدید گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیشِ نظر، بین الاقوامی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک جدید تھرمل پینٹ تیار کیا ہے، جو ایئر کنڈیشنر کا مؤثر متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے اس پینٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں کو عام رنگوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے اور عمارتوں کو گرمی سے محفوظ رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، یہ پینٹ دن کے وقت عمارتوں کا درجہ حرارت 5 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے، جس سے ایئر کنڈیشننگ کے اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہے۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اگر یہ پینٹ گرم علاقوں میں چار منزلہ عمارتوں کی چھتوں پر استعمال کیا جائے تو سالانہ تقریباً 15,800 کلو واٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے، اور اگر اسے 1,000 عمارتوں پر استعمال کیا جائے تو یہ 10,000 ایئر کنڈیشنرز کے برابر توانائی بچا سکتا ہے۔ یہ پینٹ نہ صرف عمارتوں بلکہ گاڑیوں، ریل گاڑیوں اور برقی آلات پر بھی مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت نے انہیں اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کی تیاری سے قبل ہی اس کی کارکردگی اور افادیت کی پیش گوئی کر سکیں، جو ماضی کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں ایک انقلابی تبدیلی ہے۔ یہ جدید پینٹ نہ صرف توانائی کی بچت اور ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی جانب بھی ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین